خاتون سمیت 4افراد کے قاتل کو 4بار سزائے موت، 20لاکھ جرمانہ
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اصغر خان نے خاتون سمیت چار افراد کے قتل کے مجرم نور عرف نورا کو چار بار سزائے موت اور 20لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنایا، استغاثہ کے مطابق ملزم نور عرف نورا نے 2010ء میں شادباغ کے علاقہ میں اراضی کے تنازعہ پر رخسانہ ، علی احمد، عمر اور انس کو قتل کردیا تھا، جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مجرم کو مجموعی طور پر 24سال مزید قید بھگتنا ہوگی۔