امریکن قونصلیٹ جنرل لاہور کا ٹی ڈی سی پی کے آفس کا دورہ

17 جون 2015

لاہور (خصوصی رپورٹر) امریکن قونصلیٹ جنرل لاہور زیک رائیڈر نے ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ ایم ڈی ٹی ڈی سی پی احمر ملک نے محکمے کے مختلف منصوبوں سون ویلی‘ لاہور ٹورسٹ بس سروس کے علاوہ چولستان جیپ ریلی کے بارے میں بریفنگ دی۔ مسٹر زیک رائیڈر نے ان منصوبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور مستقل میں امریکن گورنمنٹ کے تعاون سے پنجاب میں سیاحت کے شعبے میں مختلف منصوبے شروع کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ محکمہ آثار قدیمہ کی ڈائریکٹر جنرل عصمت طاہرہ نے شیخوپورہ فورٹ کی تعمیر و آرائش اور بحالی کے امور پر بریفنگ دی۔ شیخوپورہ فورٹ کیلئے امریکہ بھی فنڈز مہیا کرے گا۔ اس بریفنگ سیشن میں صوبائی وزیر ٹورزم رانا مشہود احمد اور وائس چیئرمین ٹی ڈی سی پی عمران علی گورائیہ بھی موجود تھے۔