تحریک انصاف کے کارکن بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں: عبدالعلیم خان

17 جون 2015
تحریک انصاف کے کارکن بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں: عبدالعلیم خان

لاہور ( خصوصی رپورٹر) چیئرمین تحریک انصاف کے پولیٹیکل ایڈوائزر عبدالعلیم خان نے پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقوںمیں بلدیاتی انتخابات کی تیاری شروع کردیں اور پہلے مرحلے میں ہونے والی حلقہ بندیوں کا بغور جائزہ لیکر اپنے اعتراضات داخل کریں۔ سابق عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران خان کی ہدایات کے مطابق لاہور کی 274 یونین کونسلوں میں پارٹی کی طرف سے سروے کروائے جانے پر غور ہو رہا ہے۔