موجودہ حکومت بھی غریب مکائو پروگرام پر عمل پیرا ہے: غلام مرتضی عاجز

17 جون 2015

کاہنہ(نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنماء غلام مرتضی عاجز نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے غریب مکائو پروگرام شروع کر دیا ہے شریف برادران نے ملکی مسائل اور بحرانوں پر کوئی توجہ نہیں دی موجودہ حکمرانوں نے بھی ماضی کے حکمرانوں کی پالیسیوں کو اپ گریڈ کرتے ہوئے غربت کے خاتمہ کی بجائے غریب مکائو پروگرام پر کام شروع کر دیا ہے۔