عالمی رابطہ ادب اسلامی کا اجلاس

17 جون 2015

لاہور (خصوصی نامہ نگار) عالمی رابطہ ادب اسلامی پاکستان کا ایک اہم اجلاس مرکزی صدر مولانا حافظ فضل الرحیم کی زیر صدارت میں منعقد ہوا جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد سعد صدیقی، ڈاکٹر حافظ عبدالقدیر، پروفیسر ڈاکٹر قاری محمد طاہر، ڈاکٹر سمیع اللہ فرازاور مولانا مجیب الرحمن سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی اجلاس میںملکی و تنظیمی صورت حال اورنومبر 2016شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی شخصیت و خدمات کے حوالہ سے لاہورسے ایک بین الاقوامی سیمینار منعقد کرنے کے حوالے سے بھی تفصیلی غور و خوض کیا گیا ۔