وزیرستان کی طرز پر بلوچستان اور کراچی میں بھی آپریشن کیا جائے، عبدالخالق اسدی

17 جون 2015

لاہور (خصوصی نامہ نگار)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے خلاف کامیاب آپریشن کو ایک سال گزرنے پر پاک فوج کی جراٗت و بہادری کو جتنی داد دی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ وزیرستان کی طرز پر آپریشن بلوچستان اور کراچی میں بھی کیا جائے۔