معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے: رانا مشہود

17 جون 2015

لاہور (لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے کہاہے کہ پنجاب حکومت نے تعلیم کے لیے تمام صوبائی حکومتوں سے زیادہ بجٹ مختص کیا ہے۔ معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ پنجاب حکومت نے بجٹ میں تعلیم کے ریکارڈ 27% جبکہ کے پی کے نے19.6% اور سندھ نے 19.5%بجٹ تعلیم کے لیے مختص کیا ہے۔ یہ بات انہوں نے ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ (ڈی ایس ڈی) میں پریس کانفرنس ، کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈی ایس ڈی احسان بھٹہ ، جرمن انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ (GIZ)کی پرنسپل ایڈوائزر نگہت لون ڈاکٹر ڈگما، برٹش کونسل کے ڈائریکٹر پہلی ٹونی فشرزبھی موجود تھے۔