گھریلو ورکرز عزت ، حقوق و شناخت سے محروم ہیں ، مقررین کا پریس کانفرنس سے خطاب

17 جون 2015

لاہور(لیڈی رپورٹر)گھرمیں اہم ذمہ داریاں انجام دینے کے باوجودآج بھی ڈومیسٹک ورکرز عزت، حقوق اور شناخت سے محروم ہیں ۔انہیں الزامات عائد کرکے معاوضہ دئیے بغیرملازمتوںسے فارغ کردیاجاتاہے ۔ آل پاکستان وومن ایسوسی ایشن اپواء پنجاب کی صدر روحی سید نے پروگرام مینیجر درشہوار ، شمسہ علی ایڈووکیٹ، پولیس آفیسرشہزادی گلفام، مختاراعوان ودیگر کے ہمراہ گھریلوملازموںکے عالمی دن کے حوالے سے پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب میںکیا۔