منصفانہ خوراک کی تقسیم کیلئے حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے طلعت پاشا کا فوڈ سیفٹی سیمینار سے خطاب

17 جون 2015

لاہور (نیوز رپورٹر + لیڈی رپورٹر) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز لاہور کے ڈیپارٹمنٹ میٹ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی اور ڈیپارٹمنٹ آف ڈیری ٹیکنالوجی نے فوڈ سیفٹی از پاکستان ایٹنگ ہیلتھی کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا ۔ جس کی صدارت وائس چا نسلر پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا نے کی۔ وائس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا نے کہا کہ ملک میں فوڈ سپلائی چین اور منصفانہ خوراک کی تقسیم کے حوالے سے حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔ عوام الناس کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق خوراک کی فراہمی کو موثر بنانا حکومت پنجاب کی بھی اولین ترجیح ہے۔