حکومت میٹرو اورنج لائن منصوبے کیلئے پنجاب یونیورسٹی ایمپلائز ہائوسنگ سکیم کی زمین استعمال نہیں کریگی‘ آسا کے اجلاس میں گفتگو

17 جون 2015

لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجا ب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن کی جنرل باڈی کا اجلاس گزشتہ روز صدر ڈاکٹر حسن مبین عالم کی زیر صدارت سنٹر فار انڈر گریجویٹ سٹڈیز میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر آسا کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محبوب حسین نے اساتذہ کو اورنج ٹرین لائن منصوبے پر حکومت پنجاب سے ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت ِ پنجاب میٹرو اورنج لائن منصوبے کے لئے پنجاب یونیورسٹی ایمپلائز ہائوسنگ سکیم کی زمین استعمال کرنے کی بجائے متبادل جگہ تلاش کریگی۔