لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) میں گریجوایٹ نائٹ کاانعقاد

17 جون 2015

لاہور(پ ر) لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز میں 27ویں سالانہ کانووکیشن تقریبات کا باقاعدہ آغاز یونیورسٹی میںمنعقد ہونے والی گریجوایٹ نائٹ سے کردیا گیا، یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سہیل نقوی نے اپنے خطاب کے دوران نیشنل مینجمنٹ فائونڈیشن میڈلز کارپوریٹ میڈلز اور ڈین آنرلسٹ ایوارڈ جیتنے والے طلبہ کو سراہا۔ تقریب میں میوزیکل پرفارمنس کا اہتمام بھی کیا گیا، عشائیہ کے بعد طلبہ میں ایوارڈز تقسیم کیے گئے ۔