قانون ناموس رسالت کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کی بھرپور مزاحمت کرینگے: تنظیم اہلسنت
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تنظیم اہلسنت کے مرکزی امیر پیر محمد افضل قادری، حافظ خادم حسین رضوی، صاحبزادہ سید مختار اشرف رضوی ، محمد ضیاء اللہ رضوی، شبیر حسین ساہی ، اعجاز احمد اشرفی نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اگر حکومت نے قانون ناموس رسالت نقصان پہنچانے کا کوئی اقدام کیا تو غلامانِ رسولؐ حکومت کے خلاف راست اقدام اٹھائیں گے۔ انہوںنے حکومت پر زور دیا کہ وہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کو سیکولر اسٹیٹ بنانے سے باز رہیں۔ انہوں نے مسلم حکمرانوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ میانمار کے مظلوم مسلمانوں پر ہونے والے ظلم وبربریت کے خلاف جہاد کا راستہ اختیار کریں۔