آمد رمضان، جیلوں میں سکیورٹی سخت، سحروافطار کے خصوصی انتظامات
لاہور(نامہ نگار ) رمضان المبارک کے پیش نظر جیلوں میں سکیورٹی سخت کردی گئی جبکہ سحروافطار پر خصوصی انتظامات کئے گئے، اس سلسلے میں ڈی آ ئی جی جیل خا نہ لا ہور ریجن ملک مبشر احمد خا ن نے تمام سپرنٹنڈنٹس جیل کو ہدایات جاری کیں کہ سحری و افطاری کے اوقات انتظا مات اور خوراک کی تیاری و تقسیم کا رمندر جہ ذیل ہدایات پر عمل درآ مد کو یقینی بنا ئیں۔ تاہم اس سلسلہ میں ڈی آئی جی جیل خانہ جات لاہور ریجن کا کہنا تھا کہ سحری و افطاری خوراک کی تیار ی لنگر انچارج اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اپنی موجودگی و نگرانی میں کروائے گا اور سحری وافطاری کے اوقات کے اختتام تک جیل میں موجود رہے گا۔ہر بارک سیل میں سحری وافطاری خوراک کی تقسیم انچارج سسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اپنی موجودگی میں کروانے کا پا بند ہوگا اور زمہ دار بھی ہوگا ۔ سحری و افطاری اوقات میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اندرون جیل موجود رہے گا اور انتظا مات کی نگرانی سحری و افطاری کی ڈیوٹی روزانہ بنیاد وں پر تبدیل کریں۔ملک مبشر احمد خان نے مزید کہا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل اور میڈیکل آ فیسر اچانک دورہ کرکے سحری و افطاری خوراک کی تیاری ، تقسیم کار اور معیار کی پٹرتال کریں گے علاوہ ازیں کچن کی صفائی کے لیے خصوصی عملہ متعین کیا جائے کسی بھی نقص کی صورت میں قصور وار عملہ کے خلاف فوری طور پر تادیبی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے دفتر ہذا کو مطلع کیا جائے۔سحری و افطاری اوقات کے بعد کم ازکم ایک گھنٹہ میڈیکل /پیرا میڈیکل سٹاف جیل ہسپتال میں رہنے کا پا بند ہوگا ۔ ڈی آئی جی ملک مبشر احمد خان نے ہدایت کی کہ بارکوں میں نماز تر اویح کی ادائیگی کے انتظا مات کا جائزہ سپرنٹنڈنٹ جیل لے گا اور ہر بارک میں با جما عت تراویح نما ز کے لیے اسی جیل کے حا فظ قرآن قیدی حوالاتی کو مقرر کیا جائے گا۔