اندرونی وبیرونی دشمنوں کا مقابلہ اتحاد سے ہی ممکن ہے: میاں مقصود احمد

17 جون 2015

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیرجماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت اندورنی اور بیرونی خطرات سے دوچار ہے ،کلمہ کی بنیاد پر معرض وجودمیں آنے والا ملک یکجہتی ، اتفاق اور اتحاد کا مظہر ہو نا چاہیے۔ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز علاقہ غربی کے ورکرزکنونشن سے جامع مسجد منصورہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ذکر اللہ مجاہد ، خلیق احمد بٹ ، محمد عمیر خان ،عبدالعزیز عابد ، چوہدری عبدالقیوم گجر ، پروفیسر مشاق حقانی اور غلام حسین بلوچ نے خطاب کیا ۔