اساتذہ اور دوسرے طبقات کا اپنے مطالبات کیلئے سڑکوں پر آنا باعث شرم ہے: قاری زوار بہادر
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان پنجاب کے صدر علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ اساتذہ کرام اور معزور افراد کا اپنے حقوق کے لئے سڑکوں پر آنا حکومت کے لئے باعث شرم ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی دفتر گلبرگ میں جے یو پی کی طرف سے فری ایمبولینس سروس کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر مولانا حافظ نصیر احمد نورانی ،مفتی تصدق حسین ،قاری خلیل مہروی، رانا رحمت علی ،مفتی جمیل رضوی ،قاری منظور احمد جماعتی ،اور دیگر بھی موجود تھے۔