رمضان المبارک کے دوران عدالتوں کے اوقات کار تبدیل

17 جون 2015
رمضان المبارک کے دوران عدالتوں کے اوقات کار تبدیل

لاہور(وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس ہائی کورٹ منظور احمد ملک نے رمضان المبارک میں ہائی کورٹ کی پرنسپل سیٹ سمیت علاقائی بنچوں اور ماتحت عدالتوں میں اوقات کار تبدیل کر دیئے ۔ پیر سے جمعرات تک صبح نو بجے عدالتیں لگیں گی اور گیارہ بجے تک عدالتی فرائض سر انجام دیئے جائیں گے جبکہ گیارہ بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک وقفہ ہوگا اور ساڑھے گیارہ بجے سے ایک بج کر تیس منٹ تک دوبارہ عدالتیں لگی رہیں گی۔ جمعہ کے دن صبح نو بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک عدالتیں کام کریں گی جبکہ صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں میں پیر سے جمعرات تک آٹھ بجے سے 2بجے تک عدالتی کام ہو گا۔ جمعہ کو صبح آٹھ بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک کام ہو گا ماہ رمضان کے بعد خود بخود دوبارہ پہلے والے اوقات کار ہو جائیں گے ۔