ہائی کورٹ نے پرسنل اسسٹنٹ کی بھرتی کیلئے شارٹ ہنڈ اور ٹائپنگ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا

17 جون 2015

لاہور(وقائع نگار خصوصی) ہائی کورٹ نے پرسنل اسسٹنٹ(گریڈ17 )کی آسامیوں کیلئے لئے گئے شارٹ ہینڈ اور ٹائپنگ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا۔ انٹرویو کیلئے کوالیفائی کرنے والے 25امیدواروں میںشاہ نواز ، وقار انور قریشی ، محمد شہزاد احمد ، عطاء حسین شاہ ، راشد علی ، شہزاد محمود ، محمد شہزاد سبحانی ، عبدالرحمان ، حیدر علی ، محبوب ربانی شاہین ، شفقت علی ، محمد تنویر ، محمد مقبول ، کامران مقصود ، اطہر حیات اطہر، سید ذیشان عباس ، حسن علی خالد ، جمشید علی ، محمد ندیم سلیم ، وقار علی ، اعجاز مہر ، محمد عثمان ، سدھیر احمد ، طارق محمود اور محمد یاسر شامل ہیں۔ تفصیلی نتائج www.lhc.gov.pk پر بھی دستیاب ہیں۔