فیصل آباد: ضلعی عدلیہ میں میرٹ کے برعکس نائب قاصدوں کی بھرتیوں کے خلاف درخواست پر ہائی کورٹ میرٹ لسٹ طلب کرلی
لاہور(وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے فیصل آباد کی ضلعی عدلیہ میں میرٹ کے برعکس نائب قاصدوں کی بھرتیوں کے خلاف دائر درخواست پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد سے حتمی میرٹ لسٹ طلب کر لی۔ جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار امداد حسین کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ فیصل آباد کی ضلعی عدلیہ میں نائب قاصدوں کی بھرتیاں میرٹ کے برعکس کی گئیں۔فاضل عدالت نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کے ریڈر کے عدالت میں پیش ہونے پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں جواب داخل کرانے کے لئے سپرنٹنڈنٹ کیوں پیش نہیں ہوا،تمہارے یہاں آنے سے عدالتی کا م کس قدر متاثر ہوا اسکی ذمہ داری کون لے گا۔آج 17 جون تک ملتوی کرتے ہوئے حتمی میرٹ لسٹ طلب کر لی۔