وزیر حج و اوقاف سردار محمد یوسف اپنا وعدہ پورا کریں!!

17 جون 2015
وزیر حج و اوقاف سردار محمد یوسف اپنا وعدہ پورا کریں!!

مکرمی! پچھلے سال وزیر حج و اوقاف نے خوش خبری سنائی تھی کہ اگلے سال یعنی 2015ء کے حج کے لئے ’’بحری جہاز سروس‘‘ بھی شروع کی جائے گی جس کی وجہ سے مڈل کلاس کے لوگ بھی حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے لیکن 2015ء کے حج کے لئے بھی کاروباری طبقہ کے اثر و رسوخ کی وجہ سے ’’بحری جہاز کے ذریعہ‘‘ حج کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہم وزیر موصوف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے حج 2015ء کیلئے بحری جہاز سروس ’’کی پالیسی کا اعلان کریں جس سے بے شمار لوگ حج کی سعات حاصل کر سکیں گے۔ (رانا صفدر حسین، جنرل سیکرٹری پیس ویلفیئر سوسائٹی)