سعودی عرب کی اسٹاک مارکیٹ براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے کھول دی گئی

17 جون 2015

ریاض (این این آئی)تاریخ میں پہلی مرتبہ سعودی عرب کی اسٹاک مارکیٹ براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے کھول دی گئی ہے ٗسرمایہ کاروں کی جانب سے عدم دلچسپی کے باعث پہلے ہی روز حصص کی قیمتیں اعشاریہ پانچ فیصد گرگئیں۔عرب میڈیاکے مطابق سعودی عرب کی اسٹاک مارکیٹ براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے کھلنے کے پہلے روز حصص کی قیمت میں اضافہ ہوا تاہم کوئی خاطر خواہ سرمایہ کاری نہ ہونے پرحصص کی قیمت میں اعشاریہ پانچ فیصد کی کمی ہوئی۔عرب میڈیاکے مطابق تاجروں نے کہاکہ سعودی عرب نے غیر ملکی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کے لائسنس دینے کی پالیسی واضح نہیں کی کم از کم ایک غیر ملکی کمپنی حکام نے کہاکہ انہوں نے لائسنس لینے کیلئے سعودی وزارت کو درخواست دیدی ہے۔