لاہور میں 27 رمضان بازار فعال، اشیاء خورد ونوش فراہم کردی گئیں

17 جون 2015

لاہور (خبر نگار)ضلعی حکومت نے شہر میں 27رمضان بازار لگا دئیے، سبزی،پھلوں،آٹا،چینی کے سٹالوں کے علاوہ مرغی کا گوشت،بکرے کا گوشت، گائے کا گوشت، دالیں،چاول، کوکنگ آئل،بیسن،کھجوریں،مشروبات، شربت، چائے کمپنیوں کے سٹال بھی لگائے گئے ۔ دکانداروں کیلئے پنکھوں کا بھی بندوبست کیا گیا ۔داتا گنج بخش انتطامیہ نے اپنے تین رمضان بازاروں میں ’’مسٹ فین‘‘ بھی لگائے جبکہ بازاروں میں پانچ پانچ ڈیپ فریزر بھی گوشت فروخت کرنے والوں کی سہولت کیلئے رکھے گئے ۔وی وی آئی پی رمضان بازار شادمان میں 80سٹال لگا دیئے گئے اور عوام نے گذشتہ روز وہاں سے خریداری بھی کی۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں شہریوں کو زبردست ریلیف فراہم کر ے گی ۔ رمضان میں گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تعداد83سے بڑھا کر104کر دی گئی اور گراں فروشوں کو سیدھا جیل بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔16نیشنل اور ملٹی نیشنل کمپنیاں اپنی پراڈکٹس کو عام مارکیٹ ریٹ سے کم ریٹ پر تمام رمضان بازاروں میں فروخت کریں گی۔ مارکیٹ کمیٹی کے سٹالز پر صارفین کو صبح سے شام تک تروتازہ سبزیاں دستیاب ہو نگی۔ذخیرہ اندوزی یا گراںفروشی کی شکا یت پر متعلقہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...