سونے کی قیمت میں 100روپے تولہ اضافہ

17 جون 2015

کراچی(مارکیٹ رپورٹر)عالمی مارکیٹ میں منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 7ڈالر اضافے پر1184ڈالرفی اونس ہوگئی جس کے باعث کراچی سمیت مختلف شہروں میں فی تولہ قیمت 100روپے اضافے پر46400روپے اور دس گرام قیمت 86روپے اضافے پر39771روپے پر بند رہی۔