’’سالٹ مائنز وڑچھہ خوشاب‘‘نے 27 کروڑ ریونیو ہدف 11 ماہ میں حاصل کر لیا

17 جون 2015

لاہور (نامہ نگار) پاکستان معدنی ترقی کارپوریشن کے پراجیکٹ ’’سالٹ مائنز وڑچھہ، خوشاب‘‘ نے رواں سال 27 کروڑ روپے ریکارڈریونیو حاصل کیا اور سالانہ ٹارگٹ 11ماہ میںہی حاصل کر لیا جبکہ پراجیکٹ نے گزشتہ ماہ مئی 2015ء میں 7 کروڑ روپے کے منافع سے محکمانہ تاریخ کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا ۔ مینجنگ ڈائریکٹر برگیڈئیر (ر) خالد سجادکھوکھر اور جنرل منیجر بختیار احمد کی ہدایت پر پراجیکٹ مینجر چوہدری عرفان احمد کی ٹیم نے خ ریکارڈ ریونیو حاصل کیا ۔