ویوزہوم اپلائنسز نے فریج اور فریزر کے نئے ماڈلز متعارف کرادیئے

17 جون 2015

لاہور(پ ر) مقامی ہوٹل میں ویوز کمپنی کی ڈیلرز وسیلز مین کانفرنس عشائیہ کے دوران کمپنی کے ڈائریکٹر آپریشن سعود جاوید بٹ نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ ویوز نے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ فریج اور فریزر کی نئی رینج مارکیٹ میں متعارف کرا دی اس رینج میں ویوز گلاس ڈور ریفریجریٹرز، امپریسیوسیریز ریفریجریٹرز، تھری ڈی ریفریجریٹرز، سو فیصد سٹین لیس سٹیل کے حامل ریفریجریٹرز اور سٹین لیس سٹیل فریزر شامل ہیں کمپنی کے جنرل منیجر ضیا احمد رضا نے بتایا کہ پاکستان میں پہلی بار ویوز نے فریزر میں سٹین لیس سٹیل کے انٹریئر کو متعارف کرایا، جی ایم مینو فیکچرنگ ندیم صفدر نے کہا کہ ویوز نے نئے ماڈلز تمام جدید تقاضوں کے عین مطابق بنائے، میڈیا منیجر ارشاد سردار بھٹی نے کہا کہ جس طرح ویوز کول بینک ٹیکنالوجی پاکستان میں کسی دوسری کمپنی کے پاس نہیں اسی طرح ہمار ے نئے فریج اور فریزر کے نئے ماڈلز کا بھی کوئی ثانی نہیں، زونل منیجر سلمان منہاس نے بتایا کہ 100فیصد سٹین لیس سٹیل کے حامل ویوز فریج اور فریزر پاکستان میں پہلی بار بنائے گئے۔