مرکنٹائل ایکسچینج میں 2ارب 34کروڑ 70لاکھ کا کاروبار
لاہور(کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں ہونے والے سودوں کی مالیت 37فیصد اضافے کے ساتھ 2ارب 34کروڑ 70لاکھ روپے رہی سودوں کی مجموعی تعداد 13334 تھی اور پی ایم ای ایکس انڈکس 2710 کی سطح پر بند ہوا، سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت ایک ارب 32کروڑ 70 لاکھ روپے رہی جبکہ خام تیل کے سودوں کی مالیت 95کروڑ روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 6.5 کروڑ روپے اور کاٹن کے سودوں کی مالیت 45لاکھ روپے رہی۔