منہ کھر اور گل گھوٹو کی تیسری کارپٹ ویکسینیشن مہم شروع
لاہور(سپورٹس رپورٹر) محکمہ لائیوسٹاک پنجاب نے گائے، بھینس اوربھیڑبکریوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے تیسری کارپٹ ویکسینیشن مہم کاآغاز کر دیا گیا ۔ محکمہ لائیوسٹاک نے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور سے منہ کھر اورگل گھوٹو کی کونبو ویکسین کا بھی اہتمام کیا جس کو چنیوٹ اور ننکانہ کے مویشیوں میں پہلی مرتبہ لگایا جا رہا ہے جس کی قوت مدافعت کی مدت ایک سال ہوگی۔