علی اکبر گروپ معیاری زرعی ادویات اور بیج فراہم کررہا ہے: عبدالرحمن کانجو

17 جون 2015

لاہور(پ ر) علی اکبر گروپ ملکی کسانوں کو معیاری زرعی ادویات اور جدید اقسام کے بیج فراہم کررہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم این اے عبدالرحمن کانجو نے گزشتہ روز سبزی منڈی ملتان مین علی اکبر گروپ کی کارپوریٹ فرنچائز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ سعد اکبر خاں‘جنرل منیجر سیلز اینڈ مارکیٹنگ ملک فاروق نے کہا علی اکبر گروپ کی کارپوریٹ فرنچائز پر معیاری زرعی ادویات تک علاوہ ہائی بریڈ سیڈ بھی فراہم کئے جائیں گے، ممبر صوبائی اسمبلی پیر عامر اقبال شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت کسانوں کی فلاح وبہبود کیلئے انتہائی سنجیدہ ہے۔