میں الطاف حسین نہیں جو معافی مانگوں، انکا پارٹی چھوڑنے کا اعلان نیا نہیں: خواجہ آصف
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے مطالبے پر معافی نہیں مانگوں گا میں کوئی الطاف حسین ہوں جو ان کی طرح معافی مانگوں۔ الطاف حسین کئی بار پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر چکے ہیں۔ الطاف حسین کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کا اعلان نئی بات نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا میں نے لسانی حوالے سے کوئی بات نہیں کی ہم سب پاکستانی ہیں لسانی کارڈ کھیلنا مناسب نہیں۔ کراچی میں رینجرز نے مناسب کارروائی کی کراچی میں ایک ہائیڈرنٹ 12 کروڑ روپے کا بکتا ہے۔ سیدوں کی حکومت میں کراچی کو کربلا بنا دیا گیا ہے۔ ہماری فوج نئی تاریخ رقم کر رہی ہے۔ کراچی میں بدانتظامی اور کرپشن ہو رہی ہے۔