سٹیٹ بنک نے زکوٰۃ کا نصاب 33 ہزار641 روپے مقرر کر دیا

17 جون 2015

کراچی (آئی این پی) سٹیٹ بنک آف پاکستان نے رواں اسلامی سال کے لئے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کردیا۔ منگل کو سٹیٹ بنک کے ترجمان کے مطابق رواں اسلامی سال کے لئے زکوۃ کا نصاب 33ہزار 641 روپے مقرر کیا گیا ہے، اس سے زائد رقم پر زکوٰۃ کی کٹوتی ہوگی۔ زکوٰۃ یکم رمضان المبارک کو سیونگ اکائونٹس سے منہا کی جائے گی۔