نواز شریف سے استعفیٰ شفاف تحقیقات کیلئے طلب کیا تھا: عمران

17 جون 2015
نواز شریف سے استعفیٰ شفاف تحقیقات کیلئے طلب کیا تھا: عمران

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ نواز شریف سے استعفیٰ شفاف تحقیقات کیلئے طلب کیا تھا۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا انہوں نے کہاکہ ہمیں ڈر تھا کہ نوازشریف عام انتخابات 2013 کی شفاف تحقیقات میں رکاوٹ بنیں گے اس لیئے ان سے استعفٰی طلب کیا تھا۔عمران خان نے کہا ہیں کہ نادرا کا جھوٹ کھل کر سامنے آیا ہے کہ تحریک انصاف کے وکلا نے این اے ایک سو بائیس کی سپلیمنٹری رپورٹ مانگی تھی۔ سپلیمنٹری رپورٹ نادرا کی جانب داری کی نشاندہی کرتی ہیں۔ نواز شریف اداروں پر اثرانداز ہوں گے اس وجہ سے ان سے استعفٰی طلب کیا تھا۔