بہتر انٹرنیٹ کے لیے سیٹلائٹ کا جھرمٹ

17 جون 2015

نیویارک (بی بی سی) یورپی طیارہ ساز کمپنی ایئربس کو دنیا کی سب سے بڑی سیٹلائٹ کا جھرمٹ بنانے کا ٹھیکہ ملا ہے۔ایئربس ون ویب کمپنی کے لیے 900 خلائی جہاز بنائے گی۔ ون ویب برٹش کمپنی ہے جس کا مقصد پسماندہ علاقوں تک انٹرنیٹ کی رسائی پہنچانا ہے۔