مناسب ہوتا وضاحت کیساتھ وزیراعظم ہڑتالوں کے اسباب اور وجوہات کا سدباب کرتے: رابطہ کمیٹی

17 جون 2015

کراچی (آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے قومی اسمبلی میں کراچی میں ماورائے عدالت قتل کیے گئے نوجوانوںکو ’’مکھی‘‘ قرار دینے کے حوالہ سے وضاحت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے مناسب ہوتا وزیراعظم وضاحت کرنے کے ساتھ احتجاجی ہڑتالوں کے اسباب اور وجوہات کا سدباب کرتے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا سندھ بھر کے حق پرست عوام کو پرامن احتجاج اور ہڑتالیں کرنے کا کوئی شوق نہیں جب قانون نافذ کرنے والے ادارے ظلم و بربریت پر اتر آئیں تو پھر مظلوم عوام کے پاس احتجاج اور ہڑتال کے سوا کیا راستہ رہ جاتا ہے۔