تحریک انصاف کے عہدیداروں سے متعلق ٹربیونل کا فیصلہ درست ہے، سیاسی رنگ نہ دیا جائے: جسٹس (ر) وجہیہ الدین

17 جون 2015

کراچی (این این آئی) تحریک انصاف کے الیکشن ٹربیونل کے سربراہ جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی عہدیداروں کی رکنیت سے متعلق ٹربیونل کا فیصلہ درست ہے، سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔ تمام لوگوں کی باتیں غور سے سن رہا ہوں۔ وقت آنے پر سب کو مناسب جواب دوں گا۔ میڈیا سے مختصر گفتگو کے دوران جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے کہا کہ پارٹی کے اعلیٰ عہدیداروں کی رکنیت سے متعلق ٹربیونل کا فیصلہ درست ہے۔ فیصلہ لکھ کر دے دیا، میڈیا پر اظہار خیال نہیں کر سکتا۔