پاک فوج کی ریسکیو کارروائی افغان فوجی کو خار ہسپتال منتقل کردیا

17 جون 2015

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پاک فوج نے ریسکیو کارروائی کرکے افغان فوجی کو طبی امداد کیلئے خار ہسپتال میں منتقل کردیا۔ افغان حکام نے پاکستانی فورسز کو زخمی فوجی کی مدد کی درخواست کی تھی۔ افغان فوجی دہشت گردوں سے جھڑپ میں زخمی ہوا تھا۔