ہمیں شکست ہوئی نہ ہو گی، انصاف کیلئے آخری دم تک لڑینگے: طاہر القادری

17 جون 2015
ہمیں شکست ہوئی نہ ہو گی، انصاف کیلئے آخری دم تک لڑینگے: طاہر القادری

لندن (نوائے وقت رپورٹ) سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ شہدا کا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا، ظلم کے سامنے جھکے نہ جھک سکتے ہیں۔ حکمرانوں کو اپنے جبر اور ہمیں اپنی فقیری پر ناز ہے۔ انصاف کیلئے آخری دم تک لڑیں گے۔ لندن میں کارکنوں سے خطاب کرتے انہوں نے کہا ہمیں شکست ہوئی نہ ہو گی مفادات کا سودا کرنے والوں کو شکست ہوئی ہے۔ انصاف کا راستہ نہیں روکا جا سکتا ہم شریف برادران کو سانحہ ماڈل ٹائون کا ذمے دار سمجھتے ہیں۔ پنجاب کے کسی افسر سے تفتیش نہیں کرانا چاہتے۔ شہید ہونے والے کروڑ پتی نہیں محنت مزوری کرنے والے لوگ ہیں۔ ایک بیریئر ہٹانے کیلئے 18 پولیس سٹیشنز کی فورس آئی سانحہ ماڈل ٹائون مظلوموں کی جدوجہد روکنے کی سازش تھی۔