جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری پر کام شروع، اگلے برس پاک فضائیہ میں شامل کیا جائیگا

17 جون 2015

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان ائر فورس جے ایف تھنڈر بلاک 3 پر ابتدائی کام شروع کردیا ہے۔ جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری اگلے برس پاک فضائیہ میں شامل کیا جائے گا۔ بلاک تھری کے تمام طیاروں میں ڈیٹا پائلٹ کے ہیلمٹ کی سکرین پر نظر آئے گا اور 2 سیٹوں والا کاک پٹ متعارف کرایا جائے گا۔