مکہ کی مساجد میں رمضان کے دوران تراویح میں لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی

17 جون 2015

مکہ المکرمہ (آئی این پی) سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور نے مکہ کی مساجد میں رمضان کے دوران تراویح میں لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی عائد کردی ۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت اسلامی امورکے حکم میں کہا گیا ہے کہ صرف ان مساجد میں بیرونی لاؤڈ سپیکرز کے استعمال کی اجازت ہوگی، جن کی آواز شہر کی دوسری مساجد میں عبادت گزاروں کو پریشانی نہیں ہوتی۔ وزارت اسلامی امور کے ترجمان طلال العقیل کا کہنا ہے کہ مقدس شہر میں تقریباً 45 مساجد میں تروایح کی نماز ادا کی جائے گی۔