امریکی ائربیس کے قریب مسلح شخص کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا

17 جون 2015

واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی لٹل راک ائر فورس بیس میں داخلے کی کوشش کرنیوالے ایک مسلح شخص کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا۔ مشتبہ شخص کا نام نہیں بتایا گیا تاہم اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ کمانڈر کرنل چارلس برائون نے کہا کہ میرے محافظوں نے مشتبہ شخص پر قابو پایا۔ وہ اپنی گاڑی سے نکل رہا تھا اور اس کے ہاتھ میں اسلحہ تھا۔ برائون نے کہا یہ واضح نہیں کہ اس نے فائر کیا تھا یا نہیں۔ ایف بی آئی کے مطابق اس شخص کا دہشت گردوں سے تعلق ثابت نہیں ہوتا۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...