مانگا منڈی: کرنٹ لگنے سے ماں، شیرخوار بچی جاں بحق، 7 سالہ بیٹا زخمی

17 جون 2015

مانگا منڈی(نامہ نگار) کرنٹ لگنے سے ماں بیٹی جاںبحق جبکہ 7سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ قلعہ شیر سنگھ میں محنت کش سانول جو کرایہ مکان میں رہتا ہے۔کام کاج کے لئے گھر سے باہر تھا اس کی بیوی سونیا اپنی ڈیڑھ سالہ بچی حنا کو گود میں لیکر پیڈسٹل فین چلانے لگی اور کرنٹ لگنے سے ماں بیٹی موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ قریب کھڑا 7سالہ بچہ سانول اپنی ماں کو اٹھانے لگا تو اسے بھی شدید کرنٹ لگا۔ جسے زخمی حالت میں جناح ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔