چیچہ وطنی: پراسرار چھرا مار جنونی موٹر سائیکل سوار ایک اور خاتون کو زخمی کرکے فرار

17 جون 2015

چیچہ وطنی (نامہ نگار) پراسرار چھرا مار موٹر سائیکل جنونی نوجوان پھر نمودار، تیز دھار آلہ سے خاتون کو زخمی کرکے فرار ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ شب پر اسرار چھرا مار موٹر سائیکل سوار جنونی نوجوان اچانک نمودار ہوا اور بلاک نمبر11 گلی نمبر3کی رہائشی خاتون (ع) کوجو اپنے بچوں کے ہمراہ بازار سے واپس گھر جا رہی تھی کو چھرا مار کر زخمی کیا اور فرار ہو گیا۔زخمی خاتون کوتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا گیا۔پچھلے ماہ 15مئی سے لیکر اب تک جنونی موٹر سائیکل سوار کی یہ تیسری واردات ہے۔ جس میں ایک واردات میںایک ہی رات میںتین خواتین کو زخمی کیا تھا۔ پراسرار موٹر سائیکل سوار 6اکتوبر2013سے لیکر اب تک 35سے زائد طالبات اور خواتین کو چھرا مار کر زخمی کر چکا ہے۔مقامی پولیس ابھی تک پراسرار ملزم کا سراغ لگانے اور اسے گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔