الیکشن کمشن: خیبر پی کے میں 40 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

17 جون 2015

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں خیبر پی کے کے 40 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔ کمشن نے 350 سے زائد پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کی درخواستوں میں سے 250 پر سماعت مکمل ہوئی الیکشن کمشن میں آج چارسدہ اور مالاکنڈ کے ریٹرننگ افسر پیش ہوں گے۔ الیکشن کمشن میں بنوں، ہنگو، ڈی آئی خان اور کوہاٹ کے ریٹرننگ افسروں کے بیانات ریکارڈ کئے گئے۔