بجلی بند، قومی اسمبلی کا ایوان اندھیرے میں ڈوبا رہا، سپیکر کی عبدالستار بچانی کو نوٹس کی دھمکی

17 جون 2015

اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اچانک پارلیمنٹ کی بجلی چلی گئی اور جنریٹر چلنے تک ایوان اندھیرے میں ڈوبا رہا۔سپیکر نے پیپلزپارٹی کے عبدالستار بچانی کو سابق ایم این اے شمشاد ستار بچانی کے خلاف بات کرنے پر نوٹس جاری کرنے کی دھمکی دے دی۔ پی پی رکن عبدالستار بچانی نے کہا کہ جاگیر دار نہیں بس اچھی گاڑی لینا ، اچھا گھر بنانا اور شادی کرنا ہمارا شوق ہے جس پر سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا بچانی صاحب اپنی شادی کی نہیں بچوں کی شادی کی بات کریں، اس پر عبدالستار بچانی نے کہا سپیکر صاحب یہ باتیں کرکے آپ میری بیوی کو میرے خلاف کرنا چاہتے ہیں کیا؟ جب کہ سپیکر نے برجستہ جواب دیا کہ آپ کسی سابق ایم این اے کے خلاف بات کریں گے تو آپ کو نوٹس جاری ہو جائے گا۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...