بلوچستان کا 200ارب سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، ترقیاتی اخراجات میں 50 ارب تک اضافہ متوقع

17 جون 2015
بلوچستان کا 200ارب سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، ترقیاتی اخراجات میں 50 ارب تک اضافہ متوقع

کوئٹہ (آئی این پی) بلوچستان کا 200 ارب روپے سے زائد کا بجٹ آج17 جون کو پیش کیا جائیگا‘ وزیر اعلیٰ کے مشیر خزانہ میر خالد لانگو بجٹ پیش کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے 200ارب کے بجٹ میں ترقیاتی اخراجات میں 50ارب تک اضافہ متوقع ہے۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق صوبے میں تین ہزار نئی آسامیاں پیدا کی جائیں گی، سرکاری ملازمین کیلئے تنخواہوں میں محض سات فیصد اضافہ ہوگا، بجٹ میں تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کو ترجیح دی جائے گی۔