آصف زرداری بیان دیں یا میں ایک ہی بات ہے: قائم علی شاہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری بیان دیں یا میں دوں ایک ہی بات ہے۔ ایک صحافی نے وزیراعلی سندھ سے سوال کیا کہ رینجرز کی رپورٹ پر کیا کہیں گے تو انہوں نے کہا کہ اس سوال کا جواب نہیں دوں گا۔