خورشید شاہ کا عشائیہ، زرداری اور بلاول اکٹھے سندھ ہائوس آئے، شرکا کیلئے اجرک کا تحفہ
اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے سندھ ہائوس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور پارٹی کے دیگر رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ عشائیے میں شرکت کیلئے سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اکٹھے سندھ ہائوس آئے۔ خورشید شاہ نے عشائیے میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کو سندھی اجرک کا تحفہ دیا۔ عشائیے میں گفتگو کے دوران بیشتر ارکان پارلیمنٹ کا خیال تھا کہ ملک میں جاری مافیا اور بھتہ خوری جیسا نظام انتہائی فرسودہ ہو چکا ہے اور اس کا خاتمہ یقینی ہے اور اب صفائی لازمی ہونی چاہئے۔