چند برس کے دوران امریکہ میں مسلمانوں کی تعداد یہودیوں کے برابر 50 لاکھ ہوجائیگی

17 جون 2015

واشنگٹن (نیٹ نیوز) چند برسوں میں امریکہ میں مسلمانوں کی تعداد 50 لاکھ ہو جائے گی ، یہ تعداد امریکہ میں بسنے والے یہودیوں کے ہوجائے گی۔ آبادی کے اعداد و شمار رقم کرنے والے ایک ماہر نے پیش گوئی کی ہے کہ چند ہی عشروں کے اندر مسلمانوں کی آبادی 50 لاکھ سے بڑھ جائے گی جبکہ امریکہ میں تقریباً 50 لاکھ یہودی آباد ہیں۔ ایک امریکی یہودی تنظیم نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ یہودی اور مسلمان مذاہب کے اعتدال پسندوں کو قریب لانے سے دونوں مذاہب کے درمیان تعلقات میں بہتری آئے گی۔