چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے قائم مقام صدر کے فرائض سنبھال لئے

17 جون 2015

اسلام آباد (آئی این پی) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے قائم مقام صدر کے فرائض سنبھال لئے‘ صدر مملکت ممنون حسین کے سعودی عرب کے تین دن کے نجی دورہ کے دوران میاں رضا ربانی قائم مقام صدر کے فرائض انجام دیں گے، اس ضمن میں باضابطہ نوٹیفکیشن گزشتہ رات جاری کر دیا گیا تھا جبکہ سینٹ کے ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری نے سینٹ کے قائم مقام چیئرمین کے فرائض سنبھال لئے ہیں اور منگل کو انہوںنے سینٹ کے اجلاس کی صدارت بھی کی۔