قائمہ کمیٹی دفاع کا اجلاس، برطانوی رائل کالج آف ڈیفنس کے وفد کی شرکت
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس مشاہد حیسن سید کی زیرصدارت ہوا اجلاس میں برطانوی رائل کالج آف ڈیفنس کے وفد کو آپریشن ضرب عضب پر بریفنگ دی گئی۔ مشاہد سید نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردی میں کمی ہوئی۔ رائل کالج آف ڈیفنس کے وفد نے آپریشن ضرب عضب کو سراہا۔