پشین میں کارروائی، 5 ارب 76 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد

17 جون 2015

چمن (آن لائن) چمن کے علاقے پشین میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کے دوران 3 ہزار کلو افیون اور2 ہزار کلو ہیروئن برآمد کر لی ہے تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ منگل کے روز اینٹی نارکوٹکس فورس نے خفیہ اطلاع پر پشین کے علاقے سرانان میں ایک گھر پر چھاپہ مارا جہاں سے 3 ہزار کلو افیون اور2 ہزارکلو ہیروئن برآمد کی گئی۔ تاہم کارروائی سے قبل ہی ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے،ترجمان کے مطابق منشیات ہمسائے ملک سے پشین سمگل کی گئی تھی، یہ منشیات ملزمان مکران سے بیرون ملک لے جانا چاہتے تھے،یہ منشیات عالمی مارکیٹ میں 5 ارب 76 کروڑ روپے میں فروخت ہونا تھی۔ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کی تلاش کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائی شروع کر دی ہے۔