پنجاب حکومت کے 6 افسروں کے تقرر و تبادلے

17 جون 2015

لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے 6 افسروں کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ اعجاز کریم پی ایس او ٹو چیف سیکرٹری کو ایم پی او ٹو ایس اینڈ جی اے ڈی لگایا گیا ہے ان کو فوری طور پر چارج چھوڑنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں توقیر خان سیکشن آفیسر سروسز میٹر چیف سیکرٹری آفس کو پی ایس او ٹو چیف سیکرٹری لگایا گیا ہے سید ظفر حسین سیکشن آفیسر ایڈمن تھری ایس اینڈ جی اے ڈی سیکشن آفیسر ایڈمن ون‘ عارف قریشی سیکشن‘ آفیسر پرسانل ون کو سیکشن آفیسر ایڈمن تھری‘ احمد رضا بٹ سیکشن آفیسر ایڈمن فور کو سیکشن آفیسر کیبنٹ فور‘ رمیض ظفر سیکشن آفیسر ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کو سیکشن آفیسر ایڈمن فور لگایا گیا ہے۔